پاکستانتازہ ترین

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے،بھر پور استقبال

عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام اور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری سید عطاءالرحمن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے معزز مہمان ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا۔ حال ہی میں مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فاروق نائیک کے ساتھ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔عالم دین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فاروق نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button