دنیا

گوتیرس پر پابندی اسرائیل کا یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ ہے: اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ملک میں داخلے پر پابندی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی پابندی کو اقوام متحدہ کے عملے پر ایک اور حملہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ملک میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اسرائیل پر ایران کے بڑے میزائل حملے کی واضح مذمت کرنے میں ناکامی پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ جولانی بریگیڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ سے بڑے جانی نقصان کے بعد جولانی بریگیڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button