پاکستانتازہ ترین

علی امین ناکہ بندی کے باوجود نکل گئے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ناکہ بندی کے باوجود نکل گئے، ہم نے ان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی پہنچ گئے ہیں، آپ کو پتہ تھا، وہ کہاں ہیں؟اس پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب پولیس نے چھاپا مارا تو تب علی امین گنڈاپور نکل گئے تھے، ہم نے ان کے آنے اور جانے کی ویڈیوز ریلیز کردیں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ناکہ بندی کی تھی لیکن علی امین پھر بھی نکل گئے، ان کی کوشش ہے کسی طرح وہ دھرنا دیں اور انہیں ڈیڈ باڈی ملے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیے، پی ٹی آئی کی قیادت مستقبل میں صرف کارکنوں کو جیل بھجوائے گی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت جلسہ کا ٹائم دے کر خود گھروں میں بیٹھی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیر کے بعد اسٹیڈیم کی کیپیسٹی 30 ہزار سے زائد ہوجائے گی، پُرامید ہوں کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button