چینی موبائل کمپنی اوپو نے کم بجٹ کے حامل صارفین کے لیے بہترین فیچر سے لیس سستا فون متعارف کرادیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق اوپو اے 16 ای کے نام سے متعارف کرائے گئے اس مڈ رینج فون کو واٹر ڈراپ نوچ اسکرین کے ساتھ تین دیدہ زیب رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔اوہو نے حال ہی میں اپنی اے سریزکے دو مڈ رینج اسمارٹ فون اے 76 اور اے 96 پیش کیے تھے۔ اے 16 ای اس میں ایک خوش آئند اضافہ ہے۔اوپو اے 16 ای شکل و صورت میں گزشتہ سال لانچ کیے گئے اے 16 کا کم قیمت ورژن دکھا ئی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیاؤ می نےگیمنگ کے لیے جدید ترین فون لانچ کردیا
اوپو اے 16 ای میں ہے کیا خاص؟
اوپو کی جانب سے اس نئے ماڈل میں 6.52 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ 60 ہرٹز کے ریفریش ریٹ، 60 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ، 269 پی پی آئی پکسلزڈینسٹی اورایچ ڈی پلس ریزولیشن کے ساتھ یہ کافی حد تک اچھا ڈسپلے دیتا ہے۔گورننگ گلاس لیول 3 پروٹیکشن کے ساتھ اس میں ٹیئرڈراپ واٹرنوچ دی گئی ہے۔اوپو نے اے 16 ای میں IPX4 اسپلیش ریزسٹینس دی ہے، یہ فیچر عموما اس قیمت کے فونز میں کم ہی دیا جاتا ہے۔اوپو اے 16 ای میں فینگر پرنٹ سینسر نہیں دیا گیا ہے تاہم صارفین فیس ان لاک فیچر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔تین خوب صورت روایتی رنگوں مڈ نائٹ بلیک، نیلے اور سفید کے 3 اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 اور 64 جی بی اسٹوریج کا آپشن دیا گیا ہے۔اسٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ہزارجی بی ( ایک ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
اینڈروئیڈ ورژن 11 کی بنیاد پراوپو کے Color OS آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اے 16 ای میں میڈیا ٹیک ہیلیوپی 22 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔
اوپو اے 16 ای میں عقبی حصے پر فلیش لائٹ کے ساتھ دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مرکزی کیمرا 13 میگا پکسلز کا ہے۔
وی لاگنگ اورسیلفی کے شوقین افراد کے لیے فرنٹ پر 5 میگا پکسلزکا ایک کیمرا دیا گیا ہے۔
اوپو نے اس مڈرینج ماڈل میں 4 ہزار 230 ایم اے ایچ کی بیٹری دی ہے جو کہ مائیکرو یو ایس بی پورٹ کی مدد سے چارج کی جاسکے گی۔
اوپو کی جانب سے فی الحال اس ماڈل کو انڈیا میں پیش کیا ہے۔
کمپنی نے اس کی قیمت تاحال ظاہر نہیں کی ہے، لیکن اس حوالے سے جاری ہونے والی لیکس کے مطابق 3 جی بی ریم اور 32 جی بی والے ویریئنٹ کو 131 ڈالر( 23 ہزار 500 پاکستانی) اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج والے فون کو 157 ڈالر(28 ہزار300 پاکستانی) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
0 0 2 minutes read



