موسم

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، قومی اسمبلی بحال تحریک عدم اعتماد پر کس روز ووٹنگ ہوگی ؟ چیف جسٹس پاکستان نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے چار روز سماعت کے بعد از خود نوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا۔فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا گیا، کمرہ عدالت میں مخصوص افراد کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس کا مختصر فیصلہ سنایا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button