Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام سے روک دیا گیا - Dailyghaznavi
موسم

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام سے روک دیا گیا

محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا جس میں احمد اویس کو احکامات دیے گئےلاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا۔ذرائع کا کہناہےکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنےسے روک دیا گیا ہے جس کے بعد وہ عدالت میں حکومت پنجاب کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا جس میں احمد اویس کو حکم دیا گیا کہ وہ آئندہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیسوں میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ اب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے حوالے سے فیصلہ نئی حکومت کرے گی کہ وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے یا حکومت نیا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرے گی۔واضح رہےکہ پنجاب حکومت سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت کیسز میں ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس پیش ہوتے ہیں جب کہ نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق کیس میں بھی ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button