اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا سے مزید 135 افراد دم توڑ گئے، اب تک 19 ہزار 752 اموات ہو چکیں، چوبیس گھنٹے کے دوران 2 ہزار 566 نئے مریض سامنے آ گئےکورونا کی تیسری لہر کے جھٹکے جاری، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 801 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 566 مثبت آئے۔ 4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک 7 لاکھ 95 ہزار 511 مریض کورونا کو شکست دے چکے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 989 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 28 ہزار 775، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 913، کے پی میں ایک لاکھ 27 ہزار 224، اسلام آباد میں 79ہزار 371 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
0 1 1 minute read