Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: حکومت کا ریاستی رٹ پرسمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ - Dailyghaznavi
موسم

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: حکومت کا ریاستی رٹ پرسمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد؛ حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ریاست کی رٹ پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، مفاد عامہ کےلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button