اہم خبر

پی آئی ڈی کا اشتہارات کی شفاف تقسیم کیلئے ایک اور انقلابی قدم ،اخبارات کی آن لائن حاضری دیکھی جاسکے گی

  • پی آئی ڈی کا اشتہارات کی تقسیم کو شفاف و منصفانہ بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم
    اب اخباری مالکان و نمائندگان اپنے اخبار کی حاضری آن لائن بھی دیکھ سکیں گے
    اسلام آباد: 2021ئ
    پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے اشتہارات کی شفاف و منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب اخباری مالکان و نمائندگان کو اپنے اخبار کی حاضری آن لائن دیکھنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ نئے اقدام کے تحت اخباری مالکان و نمائندگان پی آئی ڈی کی ویب سائٹ (www.pid.gov.pk) پر جا کر اپنے اخبار کی آن لائن حاضری چیک کر سکیں گے۔
    پی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز اور اس کے علاقائی دفاتر میں اخبارات کی حاضری کی فہرست کو مرتب کرکے سہ پہر 3 بجے تک ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گی تاہم اگر کسی اخبار کی حاضری آن لائن دستیاب نہ ہو تو مذکورہ اخبار کا نمائندہ 3 بجے سے شام 7 بجے تک اپنے متعلقہ پی آئی ڈی دفتر میں جا کر اخبار کی حاضری لگوا سکے گا۔ نئے اقدام کے تحت اشتہارات کی ترسیل اخبارات کی روزانہ کی بنیاد پر آن لائن حاضری اور اشاعت سے منسلک ہوگی۔
    اخبارات کی آن لائن حاضری کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا مقصد اخباری مالکان اور نمائندگان کی اشتہارات کے حصول کے لئے رسائی کو مزید آسان بنانا اور انہیں جدید تقاضوں کے عین مطابق سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے اخباری نمائندگان دفاتر کے باربار چکر لگانے کی بجائے گھر اور دفتر میں بیٹھ کر اپنے اخبارات کی حاضری چیک کر سکیں گے۔
    ٭٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button