اہم خبر

عید الضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی یا نہیں ؟حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، سیاحتی مقامات پر ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا، ویکسین کی وافر مقدار ملک میں موجود، مزید بھی خرید رہے ہیں، کورونا وائرس آتا ہے تو اس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، ہمیں کورونا کیساتھ چلنا ہے، احتیاط ضروری ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے جب بھی کوئی نیا ویرینٹ آتا ہے تو آسانی سے پھیلتا ہے، موجودہ بھارتی ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کوئی بھی ویکسین 100 فیصد موثر نہیں ہوتی لیکن بہت ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جائے، موجودہ ویکسین تمام ویرینٹس پر اثرانداز ہوتی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں کی تائید کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا فیصلہ بہتر ہے، میں ان فیصلوں سے متفق ہوں کیونکہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button