اہم خبر

آریان کی ساتھی اداکارہ کیساتھ کی گئی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش

آج ممبئی کی خصوصی عدالت منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی
بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے منشیات کیس میں گرفتار آریان اور ان کی نئی فلم میں آنے والی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
آریان کے گھر آنے تک گوری نے گھر میں کس چیز پر پابندی لگادی؟
این سی بی کا آریان کی گرفتاری کے باعث بڑی کامیابی ملنے کا دعویٰ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کی آج درخواستِ ضمانت پر کی جانیوالی سماعت سے قبل عدالت میں آریان اور ان کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے جس میں ان دونوں نے منیشات سے متعلق گفتگو کی تھی۔
علاوہ ازیں آریان خان کی منشیات فروخت کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی آڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آج ممبئی کی خصوصی عدالت منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button