اہم خبر

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے ‏قانون بنا کرکابینہ کے حوالے کر دیا ہے، 2018 سے کہہ رہا ہوں کہ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، خیبر ہختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، یہ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب بہترین علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے، صرف سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔

شارجہ: ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آج آخری دن ہے۔ بڑے ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ آئرلینڈ کا نمیبیا سے جبکہ سری لنکا کا نیدرلینڈز سے مقابلہ ہوگا۔

یاد رہے ٹی 20 ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹ سے جبکہ بنگلادیش نے پاپوا نیو گینی کو 84 رنز سے ہرا کر سپر 12 میں کوالیفائی کرلیا۔

مسقط میں کھیلے گئے دن کے دوسرے میچ میں میزبان عمان نے اسکاٹ لینڈ کو 123 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں اسکاٹش کھلاڑیوں نے 17 اوور میں 2 وکٹ پر ہدف پورا کر لیا۔ کپتان کائل کوئٹزر کے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز سے جیت کا راستہ آسان ہوا۔

اس سے پہلے ہائی اسکورنگ میچ کھیلا گیا۔ بنگلا دیش نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 181 رنز جوڑے، کپتان محمود اللہ 50 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

بنگلادیشی تباہ کن بولنگ کے باعث پاپوا نیو گینی 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 9 بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 46 رنز اور چار وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button