Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
وزیراعظم کو معلوم ہے کیا ہونے جا رہا ہے اس لیے ان کی نظریں الیکشن پر ہیں: عبدالباسط - Dailyghaznavi
موسم

وزیراعظم کو معلوم ہے کیا ہونے جا رہا ہے اس لیے ان کی نظریں الیکشن پر ہیں: عبدالباسط

سابق پاکستانی سفارت کار عبد الباسط کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان جو بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے تعلقات خراب ہونے کا امکان رہتا ہے ۔

سابق سفارت کار عبد الباسط نے کہا کہ غیر ملکی خط کا معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں اٹھانا اچھی بات ہے، سلامتی کمیٹی نے اس پر اعلامیہ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی  کمیٹی کے اعلامیے اور وزیراعظم کی تقریر میں مطابقت ہونی چاہیے تھی  مگر ان کی تقریر سیاسی تقریر تھی۔

سابق سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے کہ کیا ہونے جا رہا ہے اس لیے ان کی نظریں الیکشن پر ہیں ہم ایک اہل کار کی بات کر رہے ہیں ، ملک کی بات نہیں کر رہے، اہل کار سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button