ڈینگی آؤٹ آف کنٹرول: پنجاب میں مزید 6 مریض دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 75 ہوگئی
لاہور: () ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 75 ہوگئی۔ ادھر خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے کیسز میں تزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 456 مریض رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 21 ہوگئی۔ پنجاب میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 75 ہوگئی، لاہور میں ڈینگی کے اب تک 14 ہزار 145 مریض رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 3 سو 99 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، مزید 136 مریض رپورٹ ہوئے، صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 ہزار 393 ہوگئی۔ پشاور میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 27 ہے جبکہ صوبے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
0 0 1 minute read