اہم خبر

برطانوی شہری نے جنگ میں استعمال ہونے والے ٹینک کو ٹیکسی بنا لیا

لندن: برطانوی شہری نے جنگ میں استعمال ہونے والے ٹینک کو ٹیکسی کے طور پر چلانا شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینک ٹیکسی کا مالک کرایہ بہت بھاری وصول کرتا ہے جو پونے 2 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ ابھی حکومت نے انہیں عام سواریاں بٹھانے کی اجازت نہیں دی، صرف شادی بیاہ اور فوتگی کی تقریبات میں ٹینک چلا سکتے ہیں۔
مرلن بیچلر نے یہ ٹینک خریدنے اور اس کی مرمت پر 35 ہزار ڈالر خرچ کئے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد خیال ہے جسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور خوشی سے ٹینک کا کرایہ ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button