پاکپتن میں پیٹرول پمپ پر پیٹرول ان لوڈ کرتے ہوئےآگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پیٹرول پمپ پر لگی آگ نے پورے پیٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ لگنے کا واقعہ پل باہمنی کے قریب پیش آیا۔
عملے نے بھاگ کر جانیں بچائیں , علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے ۔
0 1 Less than a minute