اسلام آباد:سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو کلپ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیبری کیٹڈ آڈیو مجھ سےمنسوب کی گئی ہے، اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آوازمیری نہیں۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پرایک اور مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہونے پر کہا کہ میں نےابھی یہ آڈیوسنی ہے، اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آوازمیری نہیں ہے۔آڈیو لیک پر جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آڈیو ابھی سنی ہے اور یہ یہ بالکل جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کبھی کسی سے ایسے فون پر بات نہیں ہوئی، من گھڑت چیزوں سے کردار کشی کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیا کہ جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے اسی کیس میں نواز شریف کی بے گناہی کے بارے میں جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔واضح رہے کہ وائرل آڈیو میں مبینہ طورپر نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف سزا پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ ن لیگ کےرہنماوَں نے مبینہ آڈیوکو اپنی جیت اور عدل کیلئےامتحان قرار دے دیاہے۔
0 0 1 minute read