شعیب ملک کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ آیا وہ فلموں میں انٹری دینے کی تیاری کررہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں منتخب نہ ہونے کی وجہ سے خبروں میں تھے لیکن آخرکار صہیب مقصود آخری وقت میں انجرڈ ہوئے اور ان کی جگہ شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کے باوجود شعیب ملک خبروں میں موجود رہے لیکن اس بار کرکٹ نہیں بلکہ اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ ان کے بولڈ فوٹو شوٹ کے خوب چرچے ہوئے اور صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔اس دوران شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف نہ صرف پاکستان کی جانب سے بلکہ اس ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔دوسری بار شعیب ملک کا ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تاہم اب شعیب ملک کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں جو خود انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی ہیں۔ویڈیو کیپشن میں شعیب ملک نے لکھا ’’ میں یہ ٹیزر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بہت فخر محسوس کررکھا ہوں، مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے انتظار کریں جو بہت جلد ریلیز کی جائے گی‘‘۔شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے ہمراہ ایک خاتون بھی موجود ہیں، ویڈیو میں وہ بھاگتے ہوئے، گاڑی سے اترتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ خاتون ٹینس کھیلتے ہوئے اور پھر ساڑی پہنے سیڑیوں سے اترتے ہوئے دکھایا گیا۔مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور ان کا ماننا یہ ہے کہ ویڈیو میں شعیب ملک کے ساتھ ان کے اہلیہ ثانیہ مرزا موجود ہیں جب کہ کئی صارفین بے صبری سے مکمل ویڈیو کا انتظار کرتے ہوئے مختلف سوالات بھی کررے ہیں ۔
ایک مداح نے شعیب ملک سے سوال بھی کیا ’’آپ کی اور ثانیہ مرزا کی زندگی پر کوئی فلم بننے جارہی ہے‘‘۔
0 0 1 minute read