وزیراعظم ریلیف پیکیج؛ یوٹیلیٹی اسٹورز میں 5 اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ مؤخر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیاء پر سبسڈی 31 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔بول نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیاء پر سبسڈی 31 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ موخر کردیا، جب کہ احساس ایمرجینسی کیش پروگرام میں مستحقین کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کی سمری پر وفاقی وزیر عمر ایوب کو فیصلے کا اختیار دے دیا گیا۔کمیٹی نے ریلوے ملازمین کے واجبات اور مالی پیکیج کے لیے گرانٹ جاری کرنے اور وزارت قانون بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سبسڈی پر سیلز ٹیکس لگانے پر تجویز پرفیصلہ مؤخر کردیا۔واضح رہے کہ جنوری 2020 سے وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو 5 بنیادی اشیا چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جارہی تھی۔
0 0 1 minute read