اہم خبر

’شوگر فری چیونگ گم چبانا صحت مند بچوں کی پیدائش میں مدد دے سکتا ہے‘

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوران حمل ماؤں کا شوگر فری چیونگ گم چبانا صحت مند بچوں کی پیدائش میں مدد دے سکتا ہے۔مالاوی میں ایک ٹرائل میں معلوم ہوا کہ وہ حاملہ خواتین جنہوں نے روزانہ 20 منٹ تک گم چبائی تھی ان کے بچوں کے قبل از وقت پیدائش کے امکانات یا پیدائش کے وقت بچوں کے کم وزن ہونے کے امکانات کم تھے۔امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں ایک چیونگ گم بتائی گئی جس میں زائلیٹول ہوتا ہے۔ یہ عنصر چینی کا مشہور متبادل ہے۔محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف12.6 فی صد حاملہ خواتین جن کو گم دی گئی تھی انہیں ’لیٹ پریمیچور برتھ‘ (وہ حمل جو 34 سے 37 ہفتوں تک ٹھہرے) ہوئی، اس کنٹرول گروپ کی نسبت جس میں شرح 16.5 فی صد تھی۔یہ بتاتا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان قبل از وقت پیدائش کے واقعات میں 25 فی صد کمی واقع ہوئی۔
پیدائش کے وقت بچے کے کم وزن (یعنی 2.49 کلو یا اس سے کم) کا مسئلہ بھی چیونگ گم گروپ میں کم پیش آیا۔ گروپ میں صرف 8.9 فی صد بچے کم وزن کے ساتھ پیدا ہوئے۔اس کے مقابلے میں جن ماؤں نے چیونگ گم نہیں چبائی تھی ان کے یہاں کم وزن بچوں کی پیدائش کی شرح 12.9 فی صد رہی۔تحقیق کے مصنفین نے دورانِ زچگی صحت کو بہتر بنانے کے لئے مؤثر سستے طریقے کو قابلِ ستائش نتائج قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button