Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے بھانجے اذان کیانی کی شادی یہاں آزادکشمیر کے علاقے ڈڈیال میں سرانجام پائی - Dailyghaznavi
موسم

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے بھانجے اذان کیانی کی شادی یہاں آزادکشمیر کے علاقے ڈڈیال میں سرانجام پائی

ڈڈیال:تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے بھانجے اذان کیانی کی شادی یہاں آزادکشمیر کے علاقے ڈڈیال میں سرانجام پائی ،شادی کی تقریب میں آزادکشمیر اور پاکستان سے سیاسی ،سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ برطانیہ اور یورپ سے بھی تحریک آزادی کشمیر سے جڑے متحرک لوگوں نے حاضری دی ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ جہانگیر خان ،جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر اور ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمدبٹ ،امیر جماعت اسلامی کوٹلی چوہدری حبیب الرحمن ،جماعت اسلامی کے سفارتی شعبہ کے سربراہ خواجہ عابد، پروفیسر منیر بزمی،وائس چیئرمین آزادکشمیر بار کونسل شوکت کیانی ایڈووکیٹ، ممتاز صحافی و کالم نگار عقیل احمد ترین ،احسان ترابی، سابق کونسلر برطانیہ ایاز راجہ ،چیئرمین کیانی فائونڈیشن وقاص کیانی ،ممتاز بزنس مین مشتاق عسکری ،شفیق احمد بٹ، طلعت بصیر،تصور راجہ اور راجہ اویس سمیت سینکڑوں معززین موجود تھے ،جموں و کشمیر سالویشن مموومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے راجہ فہیم کیانی اینڈ فیملی کو شادی کی خوشیوں کی مبارکباد پیش کی ،قبل ازیں شرکاء میں تحریک آزادی کشمیر ،پاکستان اور آزاد حکومت کے کردار پر گفتگو کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button