اہم خبر

انٹیل کا یورپ میں 88 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

کمپیوٹرز کے لیے چپ سیٹ اور پروسیسر بنانے والی امریکی کمپنی انٹیل نے سیمی کنڈکٹرز پر بیرونی انحصار کم سے کم کرنے کےلیے جرمنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ این گیجٹس میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انٹیل نے جرمنی میں پلانٹ قائم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔اس بابت انٹیل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی تک وہ یورپ میں 88 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گی۔ابتدائی مرحلے میں17 ارب یورو( 19 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری سے جرمنی میں سیمی کنڈکٹرپلانٹ قائم کیا جائے گا۔یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل اسکرین لیپ ٹاپ کے لیے انٹیل کی اہم پیش رفتیہ میگا سائٹ دوفیکٹریوں پر مشتمل ہوگی، امید ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک ان کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔جب کہ یورپی کمیشن کی جانب سے اجازت ملتے ہی انٹیل کی جانب سے ’ سلیکون جنکشن‘ قرار دیے گئے اس پلانٹ میں 2027 سے پروڈکشن کا بھی آغاز ہوجائے گا۔ پھر دنیا بھرمیں چپ کی قلت کو دور کیا جاسکے گا۔انٹیل کا کہنا ہے کہ اس کے ان دہرے پلانٹس میں اس کی ٹا پ آف دی لائن ’اینگسٹروم ایرا ٹرانسسٹر‘ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے چپ تیار کی جائیں گی۔انٹیل کا مزید کہنا ہے کہ تعمیراتی مرحلے میں 7 ہزاراور پلانٹس کے فعال ہونے کے بعد 3 ہزارمستقل اورہزاروں جُزوقتی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔انٹیل کی جانب سے سیمی کنڈکٹر کی قلت میں کمی کے لیے آئرلینڈ میں قائم پلانٹ میں توسیع کے لیے علیحدہ سے 12 ارب یورو( 13 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button