اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ایک اور رکن کا حکومت میں واپسی کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بے اے پی کی اپوزیشن میں شمولیت کے بعد حکومتی دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے مطابق بی اے پی کے ایک رکن نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔اس حوالے سے حکومتی ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زبیدہ جلال پہلے ہی اپوزیشن اتحاد میں جانے سے انکار کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ بی اے پی ارکان نے گزشتہ رات اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی ہے، 4 آزاد امیدوار، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی اور بی اے پی کے خالد مگسی حکومت سے علیحدہ ہوکر اپوزیشن سے جاملے ہیں جبکہ اس وقت سب کی توجہ ایم کیو ایم کے فیصلے پر ہے۔
0 1 1 minute read