Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
دوست مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نہ رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب - Dailyghaznavi
موسم

دوست مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نہ رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب

لاہور: دوست مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نہ رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔راجہ بشارت کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں سردار دوست محمد مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے۔دوست مزاری کے ناکام ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر کا الیکشن بھی خفیہ رائے شماری سے ہوگا، نئے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کل بروز اتوار 31 جولائی کو ہو گا اور اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button