ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دائر کردیعامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔
عامر لیاقت کے انتقال پر دانیہ کا رد عمل سامنے آگیا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی خواتین کی عزت مجروح کی ہے اور پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ معمولی تنازع پر شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔
0 0 1 minute read