جڑواں شہروں میں بارش، وزیراعلیٰ کا نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جڑواں شہروں میں بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ بارش میں انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، واسا اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں، نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں رہیں اور پانی کی نکاسی کے کام کو خود مانیٹر کریں، مخلوق خدا کی مشکلات کے ازالے کیلئے تندہی اور پروفیشنل اپروچ سے نکاسی آب کا کام جلد مکمل کیا جائے۔حمزہ شہباز نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
0 1 1 minute read