پنڈی گھیب (ایوب خان سے) ملک یایسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب سے یہ غلام حکومت ہم پر مسلط ہوئی ہے تب سے پاکستان میں ہر چیز مہنگی ہوئی۔غریب آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ آج پورا پاکستان ان کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ان کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج گیس اور بجلی کے بعد پیٹرول بھی کئی گنا مہنگی ہے اور غریب عوام کے بجلی کے بل کئی گنا زیادہ آئے ہیں آج ہر پاکستانی ان کے خلاف احتجاج کررہا ہے پورا پاکستان اس غلام امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں. پہلے ہی امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ انکی مشکلات مزید بڑھا دی
0 0 1 minute read