اہم خبر

نواز شریف کی وطن واپسی، نااہلی کی مدت 5 سال کیے جانیکا امکان

اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پیٹرولیم قیمتوں پر تنازع، نواز شریف اجلاس سے اٹھ کر کیوں چلے گئے؟
بطور پارٹی سیکرٹری جنرل میرے پاس نوازشریف کی وطن واپسی کی اطلاع نہیں: احسن اقبال
معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے جس سے نواز شریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی ۔ مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق اس قانون سازی کیلئے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button