عزت مآب ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس، سعودی وزارت دفاع نے آج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی- ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی تعریف کی۔ مہمان خصوصی نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ائیر چیف نے مزید اس بات کو اجاگر کیا کہ ، آرٹفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ خلائی، الیکٹرانک وارفئیر، سائبراورمخصوص ٹیکنالوجیز میں ترقی نے روایتی عسکری ماحول کو متاثر کیا ہے اور پاک فضائیہ ان ٹیکنالوجیز کے حصول اور ترقی پر پوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔
دونوں فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانےاور خاص طور پر تربیت اور آپریشنل ڈومینز میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ
0 1 1 minute read