لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کو عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لاہور کی ترقی اور لاہور کے شہریوں کی خوشحالی کے لئے سی بی ڈی جیسے منصوبے ضروری ہیں،لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ویژن بہت واضح ہے،منصوبے سے متعلقہ امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔
0 3 Less than a minute