اہم خبر

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی نے عمران خان کی کتے کو کھانا کھلانے کی تصویر شیئر کردی
سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا سے روانگی کی خبروں کے بعد ان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتارکرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے جبکہ ذرائع کا کہناتھاکہ عمران خان بنی گالا سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔تاہم اب عمران خان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے ان کی گھر میں موجودگی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔شبلی فراز نے عمران خان کی کتے کو کھانے ڈالتے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ عمران خان اس وقت کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button