اہم خبر

عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے پرایران کی 2 معروف اداکاراؤں کو گرفتار کر لی گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایران میں احتجاجی تحریک سے اظہاریکجہتی کرنے پر دو نامور اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی تحریک میں اداکارہ ہینگامہ غازیانی اور كتايون رياحی کو عوامی مقامات پر اسکارف اتار نے پر گرفتار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراؤں پر اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے بھی الزامات ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی ہارٹ اٹیک سے 16ستمبر کو انتقال کرگئیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پرگرفتارکرلیا گیا تھا۔ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کےبعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری و ساری ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button