اہم خبر

عمران خان اگر، مگر چھوڑیں اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ویب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اگر، مگر چھوڑیں اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ سن لیں عام انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی اگر ٹوٹتی ہیں تو انکا الیکشن 90 دن میں ہوگا،ان کا کہناتھا عمران خان میں نے آپ کا کتنا انتظار کیا لیکن آپ نہیں آئے، آپ نے اسلام آباد میں جلسہ بھی نہیں کیا اور پنڈی چلے گئے،رانا ثنا نے خان کو چیلنج دیا کہ میرا چیلنج قبول کریں، اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں۔ اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہو جائے، آپ کو پنجاب میں بھی بھرپور شکست سے دوچار کرینگے آپکو چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button