Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
توہین عدالت کیس: عمران کی متوقع آمد، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات - Dailyghaznavi
موسم

توہین عدالت کیس: عمران کی متوقع آمد، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی متوقع عدالت آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں معافی کا موقع دیا لیکن عمران خان نے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کرتے ہوئے دھمکی دینے کے اپنے الفاظ پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔عمران خان نے اپنے نئے جواب میں کہا تھا کہ وہ عوامی اجتماع میں کہے گئے اپنے الفاظ کے ساتھ نہیں کھڑے، خاتون جج کو دھمکی دینے پر افسوس ہے، پچھتاوا ہے، عدالت ان کی اس وضاحت کو کافی سمجھتے ہوئے ان کے خلاف دائر کیس ختم کرے۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دو ایس پیز سمیت 778 افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
سکیورٹی آرڈر کے مطابق راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آنسو گیس شیل اور بکتر بند گاڑی بھی موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button