اہم خبر

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کے سالانہ انتخابات کے لیے پروگریسو اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر عاطف جمیل بٹ نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ مخالفین دھڑا دھڑپروگریسو اتحاد گروپ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، امید ہے کہ اسٹیٹ ایجنٹس کے آنے والے دن بہت اچھے ہونگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جی الیون مرکز میں منعقدہ جلسے میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسے کا انعقاد جی الیون مرکز کے صدر آفتاب گجر اور جنرل سیکرٹری فیروز خان نے کیا تھا جو کہ پہلے مخالف سردار طاہر گروپ میں شامل تھے جنہوں نے اب سردار طاہر گروپ کو خیرآباد کہہ کر اپنے دیگر ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ پروگریسو اتحاد گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے،عاطف جمیل بٹ نے مزید کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں تبدیلی کی ہوا زوروں پر ہے یہی وجہ ہے کہ اب تھ ہزاروں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس پروگریسو اتحاد گروپ میں شامل ہو چکے ہیں اور مزید سینکڑوں لوگ اس میں شامل شامل ہو رہے ہیں،مخالف گروپ کے ہزاروں لوگوں کا پروگریسو اتحاد گروپ میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے افراد اسی گروپ کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر کو کامیابی پروگریسو اتحاد گروپ کا مقدر ہوگی، انتخابات میں کامیاب ہو کر ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے مسائل کو حل کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button