موسم

پنجاب میں سیاسی تبدیلی، ق لیگ کے نصف ایم پی ایز کا چوہدری شجاعت سے رابطہ

چوہدری شجاعت کے ساتھ رابطہ کرنے والے مسلم لیگ ق ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے: ذرائع۔مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں نصف یا اس سے زائد ارکان کے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ روابط کی اطلاعات ہیں۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا فوکس سیلاب زدگان کی فوری بحالی پر ہے جبکہ حکمران اتحاد میں دوسری ترجیح کے طور پر پنجاب میں آئینی طریقے سے حکومتی تبدیلی کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت کے ساتھ رابطہ کرنے والے مسلم لیگ ق ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔حکمران اتحاد سیلاب زدگان کے لیے اقدامات پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ نواز شریف کے عالمی برادری سے نتیجہ خیز رابطوں پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی تعریف کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button