اہم خبر

اداکارہ راکھی نے شادی 7 ماہ قبل کی تھی اور انکا حمل بھی ضائع ہوا ،نئے انکشاف نے مدحواںکے ہوش اُڑا دیئے

ممبئی: حال ہی میں اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے شادی اور راکھی ساونت سے نام فاطمہ رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کے حوالے سے ایک اور اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ راکھی ساونت نے مسلمان لڑکے عادل درانی سے شادی 7 ماہ قبل کی تھی اور وہ حاملہ بھی تھیں تاہم عادل کی جانب سے شادی کو تسلیم نہ کرنے اور دیگر گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں جس کے دوران ان کا حمل ضائع ہوگیا۔راکھی ساونت کے حمل ضائع ہونے سے متعلق خبر بھارتی فوٹو گرافر نے انسٹاگرام پر دی۔ فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ انھیں فون پر راکھی ساونت نے خود بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں ایک تقریب میں جب راکھی ساونت سے حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تھا تو انھوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ’’نو کمنٹ‘‘ کہا تھا۔راکھی ساونت کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پریشان دکھائی دے رہی ہیں اور انھیں یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ ماں کے کینسر میں مبتلا ہوجانے اور عادل کی شادی سے انکار کی وجہ سے مجھے صحت مسائل کا سامنا ہے۔راکھی ساونت نے کہا کہ میں بتانا نہیں چاہتی لیکن مجھے اس وقت صحت کے کافی مسائل کا کرنا پڑ رہا ہے تاہم راکھی ساونت نے حمل سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی راکھی ساونت اپنے مسلمان دوست عادل خان درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھیں تاہم عادل درانی کی جانب سے تصدیق نہیں کی جا رہی تھی۔بعد ازاں سلمان خان کی مداخلت پر عادل درانی نے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی تصدیق کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button