Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر سرکس بازی بندکریں : شاہد خاقان - Dailyghaznavi
موسم

عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر سرکس بازی بندکریں : شاہد خاقان

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ کیا عمران خان کی سیاست اس کے گرد گھومتی ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا ؟ کیا عمران خان نے آئین پڑھا ہے؟ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیےکہ وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ذاتی مفاد کے لیے سرکس بازی بند کریں۔
ا نہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، عمران خان نے اگست 2019 میں اسی اختیار کو آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے 4 ماہ قبل استعمال کیا تھا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کےکہنے کا مطلب ہے کہ پاکستانی فوج میں کوئی بھی لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل نہیں ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button