ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز ایم سی آئی ایف الیون فور میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا،ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عثمان اشرف ،زعیم ضیاء ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر اقبال آفریدی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز و دیگر موجود تھے،
انسدادِ پولیو مہم 24 اکتوبر بروز سوموار سے سات روز تک جاری رہے گی ،اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر چار لاکھ آٹھ ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے. جن کو پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے ، پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز پبلک مقامات ، بس سٹینڈز اور دیگر جگہوں پر دورہ کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر مطلوبہ ہدف کے حصول کے لئے تندہی اور سنجيدگی سے اِقدامات کریں ،اور انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی ربط و رابطہ بہتر بنائیں،
0 0 1 minute read



