Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان - Dailyghaznavi
موسم

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایلکس وارف اور علیم ڈار آن فیلڈ جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، آصف یعقوب فورتھ امپائر اور محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گیپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایلکس وارف اور علیم ڈار آن فیلڈ جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، آصف یعقوب فورتھ امپائر اور محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ، احسن رضا تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے،دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ، فیصل آفریدی فورتھ امپائرہونگے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے،تیسرے اور آخری ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر، ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button