اسلام آباد(عقیل ترین )انفارمیشن گروپ کی سینئر خاتون آفیسر شاہیرا شاہد کو ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ پہ ترقی دے دی گئی ہے،وہ اس وقت پرنسپل انفارمیشن آفیسر حکومت پاکستان کے عہدے پہ کام کررہی ہیں، انکی ترقی اور نئی تعیناتی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آرہا ہے ،قوی امید کی جا رہی ہے کہ انکو زاہدہ پروین کی ریٹائرمنٹ کے بعد وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ پہ تعینات کردیا جائیگا، انکے پاس پی آئی او کا موجودہ چارج بھی رہیگا ،شاہیرا شاہد کی انفارمیشن کیڈر کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، انہی کی کوششوں سے انفارمیشن کیڈر کو بیوروکریسی کی اصلاحات میں چھیڑا نہیں گیا،اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ انفارمیشن کیڈر کو سرے سے ختم کردیا جائیگا اور اس پہ بعض قوتیں کام بھی کررہی تھیں، شاہیرا شاہد انفارمیشن سروس گروپ کی سینئر اور تجربہ کار آفیسر ہیں، وہ ایک بااثر ،جینوئن میڈیا کی بات سننے والی خاتون آفیسر کے طور مشہور ہیں، انہوں نے پرنٹ میڈیا کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے حکومتی لیول پہ کام کیاہے ،وہ گزشتہ دوسالوں میں میاں جہانگیر اقبال کے بعد دوسری پی آئی او ہیں جنہوں نے میڈیا اور حکومت میں پل کا کردار ادا کیا ہے،
0 0 1 minute read