لندن (عارف چودھری)برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کی جانب سے تیارکی جانے والی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
برطانوی وزارت صحت نے امریکی اورجرمنی دواسازکمپنیوں کے اشتراک سے تیارکی جانے والی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ویکسین عام استعمال کے لیے اگلے ہفتے 7 دسمبر سے متعارف کرائی جائے گی۔
برطانیہ ویکیسن استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ آئندہ چند روزمیں ویکسین کی پہلی خوراک برطانیہ پہنچنے کے بعد جلد ہی ایک کروڑ خوراکیں میسرہوں گی۔ اس متعلق ماہرین نے کہا کہ ویکسین کے باوجود عوام کوکورونا سے متعلق ایس او پیزسمیت احتیاط کرنا ہوگی تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
0 1 Less than a minute