اہم خبر

سہیل علی خان پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات

 

 

 

 

گریڈ20کے آفیسر سہیل علی خان پرنسپل انفارمیشن

آفیسر تعینات
ان کا شمار انفارمیشن گروپ کے سینئر اور قابل افسران میں ہوتا ہے ، میڈیا منیجمنٹ کا بھی تجربہ رکھتے ہیں
سہیل علی خان پرویز مشرف ، آصف زرداری کیساتھ بطور پریس سیکرٹری کام کیا ، سعودی عرب میں پریس اتاشی رہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں رد بدل ، گریڈ 21کے سینئر انفارمیشن آفیسر سہیل علی خان کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا گیا جبکہ ان کے پیشرو شاہیرہ شاہد کو ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری سنبھالی ، سہیل علی خان اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل انٹرل پبلیسیٹی تھے ، ان کا میڈیا منیجمنٹ میں وسیع تجربہ ہے ، انہوں نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف ،سابق صدر آصف عل ی زرداری اور صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی کیساتھ بھی بطور پریس سیکرٹری اور ڈائریکٹر پی آر خدمات سرانجام دی ، انہوں نے سعودی عرب میں بطور پریس اتاشی بھی کام کیا وہ مختلف ادوار میں مختلف وزارتوں میں بطور پی آر او اور ڈائریکٹر میڈیا بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ، انکی بطور پی آئی اوتعیناتی کا میڈیا حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے ۔
آفیسر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button