Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ٹی 20 سیریز، پاکستان ویمن نے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے دی - Dailyghaznavi
موسم

ٹی 20 سیریز، پاکستان ویمن نے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نےآئرلینڈ کو 6وکٹوں سےشکست دے دی اور میچ سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔وومن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میچ کی تین سیریز کا دوسرا میچ آ ج لاہور میں پاکستا ن اورآئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ جس میں دونو ں ٹیموں کی خواتین نے شاندار کارکردگی دکھائی ۔ اور پاکستان نےآئرلینڈ کو 6وکٹوں سےشکست دے دی اور میچ سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔پاکستان او ر آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ آج کھیلاگیا۔یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں آئرش ٹیم کو1-0 کی برتری حاصل تھی اس سے قبل ون ڈے سیریز پاکستان نے اپنے نام کی تھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا تھا او ر کامیابی اپنے نام کی تھی آج میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لئے تیار ہیں اور آئرش ویمن ٹیم مضبوط حریف ہے مزید کہا کہ کوشش ہوگی کہ ہم سیریز کے دونوں میچ جیتیں اور سیریز اپنے نام کریں بسمہ نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ میں کھیلنے کا اپنا ہی مزاہوتا ہے اور جس طرح شائقین ہماری بھر پور طریقے سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں اس کی ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button