Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بہن کی ٹیچر سے تلخ کلامی بھائی کی سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ - Dailyghaznavi
موسم

بہن کی ٹیچر سے تلخ کلامی بھائی کی سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ

راولپنڈی میں بہن کی اسکول ٹیچر سے تلخ کلامی کے بعد بھائی نے سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ کردی۔ یہ واقعہ تھانہ جاتلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نوید نے اسکول پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسکول کے مرکزی دروازے میں سوراخ ہوگئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نوید کی بہن اسکول میں ملازمہ رہ چکی ہے جس کی اسکول ٹیچر سے تلخ کلامی ہوئی تھی، ملازمہ کے بھائی نے اسکول پر اسی وجہ سے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ دری اثنا سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button