اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات
ملاقات میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری بھی شریک
وزیرِ اعظم نے لارڈ عامر کو کم عمری میں لارڈ کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد دی. لارڈ عامر کم عمر ترین لارڈز کی فہرست میں شامل ہیں.
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید استحکام دینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی.
وزیرِ اعظم نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے، ملک میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے، بیرونِ ملک پاکستانیوں کے سرمائے کی حفاظت اور رائے دہی میں شمولیت کو اولین ترجیح سمجھتی ہے