اسلام آباد (())آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلات چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ کا تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔ برطانیہ اور یورپ میں کشمیریوں کی توانا آواز تحریک کشمیر برطانیہ ہے ۔اس تنظم کے کارکنان اعلی تعلیم یافتہ ہیں جس میں ڈاکٹرز انجینرز اور وکلا شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد یاسین تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کے گھر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد عالمی سطح پر بالعموم اور یورپی ممالک و برطانیہ میں بالخصوص جو کام تحریک کشمیر بر طانیہ نے کیا وہ کوئی اور نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فہیم کیانی نے تحریک کشمیر برطانیہ کے پلیٹ فارم پر برطانیہ اور یورپ میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کو اکٹھا کیا اور انہیں تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ عالمی سطح پر جوڑ کے رکھا جو ان کا بہت بڑا کام ہے۔ اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے مزید کہا کہ کورونا وائر س کے دوران بھی راجہ فہیم کیانی نے ورچول کانفرنسز کر کے مسلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجا گر کیا ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے کورونا وبا کے دوران ورچول کانفرنسز کے بانی راجہ فہیم کیانی ہیں جس پر ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے مزید کہا کہ ان کی جماعت تحریک کشمیر برطانیہ کے ساتھ ملکر مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرئے گی۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عالمی سطح پر مسلہ کشمیرکو اجا گر کرنے کے لئے جو بھی لائحہ عمل مرتب کرئے گی تحریک کشمیر برطانیہ اور پورپ ان کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرئے گی اور اس سلسلے میں بہت جلد تحریک کشمیر برطانیہ کی قیادت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماوں اور قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین کے ساتھ تفصیلی نشست کرئے گی ۔ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں پاکستان کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنا ہے اور اس سلسلے میں تحریک کشمیر برطانیہ بہت جلد برطانیہ اور پورپ میں آباد پاکستانی اور آزاد کشمیر کے سرمایہ کاروں کا ایک وفد لیکر پاکستان آے گی تاکہ وہ یہاں خود جائزہ لیں کہ وہ کن شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔۔ تحریک کشمیر برطانیہ اس حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرئے گی کہ زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ دار یہاں سرمایہ لگایں جس پر تحریک کشمیر کام کر رہی ہے۔
0 0 2 minutes read