واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ لاس اینجلس میں ایک کار تربیتی ورزش میں مصروف پولیس اہلکاروں سے ٹکرا گئی جسکی وجہ سے 25 اہلکار خمی ہوگئے۔ ان میں سے پانچ کی حالت بے حدخطرے میں ہے۔ درجنوں ٹرینی پولیس اہلکار صبح ورزش کر رہے تھے کہ انہیں ایک گاڑی نے ٹکر ماری جسکے بارے میں بتایا گیاتھا کہ وہ غلط سمت میں سفر کر رہی تھی اور حادثے کے حالات کے پیش نظر اس کی رفتار کم ہوتی نظر نہ آ رہی تھی۔لاس اینجلس کائونٹی کے شیرف ایلکس ولانوئیوا نے بتایا کہ یہ ہوائی جہاز کے حادثے کیطرح لگ رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرف بہت سے لوگ بکھرے ہوئے تھے جنہیں چوٹیں آئی تھیں، جسکی وجہ سے بہت بڑا صدمہ ہوا۔ولانیوفا نے وضاحت کی کہ زخمیوں میں سے کچھ “اعضا کھو چکے ہیں”، جبکہ ان میں سے ایک کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔جائے حادثہ میں دس سے زائد ایمبولینسز اور فٹ پاتھ پر کھڑی ایک ایس یو وی کو دکھایا گیا جسکے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تھا
0 0 1 minute read



