وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کی اکثریت اپوزیشن کی تجویز کردہ نیب ترامیم کے خلاف ہے۔
شاہ محمود قریشی کا رانا ثنا اللہ کے نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے الزامات کے جواب میں کہنا کہ ایک معزز آدمی اگر ایسی بات کرتا ہے تو کیا کہہ سکتا ہوں، یہ صرف ایک سیاسی شعبدہ بازی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کی اکثریت اپوزیشن کی جانب سے تجویز کی گئی نیب ترامیم کے خلاف ہے۔
اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت شدت کے ساتھ جاری ہے اس لیے ہم نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے جلوس نہیں کرنے چاہئیں لیکن ان لوگوں نے ہماری بات نہیں مانی تو ہم خاموش ہو گئے، اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔