Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
قیادت نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی منظوری دے دی فواد چوہدری - Dailyghaznavi
موسم

قیادت نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی منظوری دے دی فواد چوہدری

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قیادت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، جمعہ کو پنجاب اور ہفتے کو خیبر پختون خوا کا پارلیمانی اجلاس ہوگا جس کے بعد دونوں اسمبلیوں کو توڑ دیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں استعفے اور عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبر اپنے استعفے جمع کرائیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کو ممبران کے استعفے منظور کرنے کا کہا جائے گا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جمعہ کو پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اور ہفتے کو کے پی کے کا پارلیمانی اجلاس ہوگا جس کے بعد دونوں اسمبلیوں کو توڑا جائے گا، عمران خان سے کے پی کے کے وزیر اعلی کی ملاقات ہو گئی، کل وزیر اعلی پنجاب ملیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button